Cittadini del Mondo - Via Kennedy, 24 - Ferrara - Tel. 05321717098
اٹلی میں کو رونا وائرس کی صورتحال کے لئے نئے قوانین
کیا میں اٹلی کے ایک شہر سے دوسرے شہر جا سکتا ہوں؟ آپ جائز وجوہات کے سوا گھر چھوڑ نہیں سکتے۔ اطالوی تمام صوبوں میں سفر کرنے کی پابندی یکساں ہیں اور 10 مارچ سے 3 اپریل 2020 تک لاگو ہیں۔ پولیس کی جانب سے جانچ پڑتال (کنٹرولینگ) ہوگی۔ ان افراد کے گھر چھوڑنے پر مکمل پابندی ہے جو وائرس کے لئے قرنطین یا جن کو وائرس ہوا ہے۔ سانس کے انفیکشن یا 37.5 ڈگری سے زائد بخار کی علامت کی صورت میں، گھر پر ہی رہنے کی سختی سے سفارش کی جاتی ہے۔ ان علامات کی صورت میں اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور زیادہ سے زیادہ دوسرے لوگوں سے رابطہ محدود کریں۔ اس کے علاوہ، آپ 118 یا 1500 پر رابط کریں۔
گھر چھوڑنے کی صحیح وجوہات کیا ہیں؟ آپ صحت کے وجوہات، ضرورت کے حالات (کھانے کے سامان یا دوائی کے حریداری) یا کام پر جانے کے لئے گھر سے نکل سکتے ہیں۔ ان ضروریات کو ثابت کرنے کے لیے، خود اعلامیہ (آوتو چرتیفیکسئونے) کا فارم مکمل کرنا ضروری ہے جو پولیس کو فراہم کرنا چیک کی صورت میں فراہم کرنا لاگو ہے۔ اعلامیے کی سچائی بعد کے چیکوں کے ساتھ مشروط ہوگی۔
کیا میں اپنے آبائی شہر واپس جا سکتا ہوں؟ جی ہاں۔ لیکن اس کے بعد آپ صرف کام کی ضروریات ، صحت کی وجوہات کی بناء پر یا بنیادی ضروریات لینے کے لیے ہی گھر سے باہر نکل سکتے ہیں۔
اگر میرا کام دوسرے شہر میں ہے، تو کیا میں سفر کر سکتا ہوں؟ جی ہاں۔ صرف اگر یہ کاروباری یا کام کرنے کی ضرورت ہے۔
کیا میں پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرسکتا ہوں؟ کوئی ٹرانسپورٹ مسدود نہیں ہے۔ سرکاری اور نجی ٹرانسپورٹ کے تمام ذرائع باقاعدگی سے کام کر رہے ہیں۔
کیا بنیادی کھانے کی اشیاء خریدنے کے لیے گھر سے باہر جانا ممکن ہے؟ جی ہاں۔ اور ان کو اسٹاک اپ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اسٹورز میں ہمیشہ کھانے کی اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائی گی۔ اشیاء کی خریداری کی مقدار پر کوئی پابندی نہیں ہے: تمام اشیاء ، نہ صرف بنیادی ضرورت کی اشیاء ، پورے اٹلی میں دستیاب ہوں گئیں۔
کیا میں کھانے کی اشیاء کے علاوہ، باقی سامان کی خریداری کے گھر سے باہر جا سکتا ہوں؟ جی ہاں۔ لیکن صرف سخت ضرورت کی صورت میں۔ لہذا صرف بنیادی ضروریات سے متعلق سامان کی خریداری کے لئے جو ملتوی نہیں ہوسکتی، گھر سے باہر جا سکتے ہیں۔
کیا میں رشتہ داروں یا دوستوں کے گھر کھانے کے لئے جا سکتا ہوں؟ جی نہیں۔ کیونکہ یہ بنیادی ضروریات میں شامل نہیں، لہذا اس کی اجازت نہیں۔
کیا میں اپنے بزرگ ماں باپ یا باقی رشتہ داروں، جو خود کفیل نہیں، ان کی دیکھ بھال کے لئے جا سکتا ہوں ہیں؟ جی ہاں۔ لیکن یاد رکھیں کہ بزرگ سب سے زیادہ کمزور لوگ ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ اٗن کو کورونا وائرس سے خطرہ ہے۔ اس لئے ان کو ملنے سے زیادہ سے زیادہ پرخیز کی کوشش کریں۔
کیا کھلی جگہ میں جسمانی ورزش کی اجازت ہے؟ کھلی جگہوں پر کھیلوں اور جسمانی ورزش کی سرگرمیوں کو، ایک میٹر کے باہمی فاصلا رکھتے ہوئے، کرنے کی اجازت ہے۔ کسی بھی صورت میں ، اجتماع کرنے سے گریز کریں۔
کیا میں اپنے پالتو کتے کو باہر لے کے جاسکتا ہوں؟ جی ہاں۔ کتے کی جسمانی ضروریات، روزانہ دیکھ بھال اور ویٹرنری چیک کیلئے گھر سے نکل سکتے ہیں۔
اگر میں ان قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہوں تو کیا ہو سکتا ہے؟ پینل کوڈ کے آرٹیکل 650 کی دفعات کے تخت، ان قوانین کی حلاف ورزی پر تین ماہ تک کی جیل یا 206 یورو تک جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔ لیکن ان لوگوں پر زیادہ سخت سزائیں عائد کی جاسکتی ہیں جو ایسے طرز عمل کو اپناتے ہیں جو جرم کی سنگین قیاس آرائیوں کو تشکیل دے سکتیں ہیں۔